یوکرینی رکن پارلیمان نے روسی ترجمان کو مکے جڑدیے
یوکرینی رکن پارلیمان نے روسی ترجمان کو مکے جڑدیے: ویڈیو وائرل
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں “بلیک سی اکنامک کوآپریشن” کونسل اجلاس میں روسی وفد کا غیر سفارتی اور نازیبا رویہ، اسٹیج پر لگے یوکرین کے قومی پرچم کو روسی وفد کے ایک رکن نے کھینچ کر اتار دیا جس پر یوکرینی وفد کے رکن نے روسی وفد کے رکن کی پٹائی کر دی سوشل میڈیا پر ترکیہ کے شہر انقرہ میں بلیک سی اکنامک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران ہونے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہے۔
- Advertisement -
ویڈیو میں یوکرین کے ترجمان کو اسٹیج پر جھنڈا لہراتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس دوران روس کے سینئر ترجمان اسٹیج پر آکر یوکرین کے رکن پارلیمان ( ایم پی ) اولکسینڈر میریکووسکی سے جھنڈا چھین لیتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی ترجمان کے جھنڈا چھیننے کے بعد یوکرین کے ایم پی نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے انھوں نے دوتین مکے جڑ دیے، تاہم وہاں موجود افراد نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو علیحدہ کردیا۔
بعد ازاں اولکسینڈر میریکووسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی یہ واقعی اس مکے کے لائق تھے۔
بلوچستان میں ’امید کی شہزادی‘ خطرے میں، آہنی باڑ لگانے کا منصوبہ
[…] یوکرینی رکن پارلیمان نے روسی ترجمان کو مکے جڑدیے […]