MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“لوگ مزاروں پر دعا مانگتے تھے کہ میری اور سمیع خان کی شادی ہو جائے”، فضا علی کا انکشاف

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ” ایک وقت ایسا تھا جب ان کے اور اداکار سمیع خان کے مداح ان کی شادی کی دعائیں مانگا کرتے تھے”۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ فضا علی اور اداکارو میزبان سمیع خان پاکستان شوبز انڈسٹری میں جانے پہچانے نام ہیں، دونوں فنکاروں نے ” گھاؤ ” اور ” صراط مستقیم ” سمیت کئی پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ان کی جوڑی کو پرستار بے حد پسند کرتے ہیں اور ان دونوں کی اچھی پیشہ ورانہ دوستی بھی ہے۔

- Advertisement -

حال ہی میں فضا علی نے ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس کی میزبانی سمیع خان کر رہے ہیں اور وہاں اداکارہ نے کچھ تہلکہ خیز انکشافات کیے۔اداکارہ نے بتایا کہ” ایک وقت ایسا بھی تھا جب لوگ مزاروں پر دعا کرتے تھے کہ میری اور سمیع خان کی شادی ہو جائے”۔

فضا علیٰ نے بتایا کہ “وہ اور سمیع خان ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے جس میں اداکار مرکزی کردار ادا کر رہے تھے,اسی ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے ایک مزار پر گئے جہاں لوگ ان کے گرد جمع ہوگئے جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو مزار کے عقب میں موجود درخت پر دھاگے باندھ کر دعا کر رہے تھے کہ میری اور سمیع خان کی شادی ہوجائے”۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ” لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ سمیع اچھا آدمی نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ اس سے شادی کر لیں”۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.