MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کی تصدیق کردی

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کی خبر کی تصدیق نجی ٹی وی چینل میں فہد مصطفیٰ کے شو میں کی۔فہد مصطفیٰ نے جوڑے سے کہا کہ اگر انہیں شادی کی مبارکباد دی جائے تو انہیں اعتراض تو نہیں ہوگا جس پر محب مرزا نے سر ہلاکر اجازت دی۔اس موقع پر شو میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہوکر صنم سعید اور محب مرزا کو ان کی شادی پر مبارکباد پیش کی۔دونوں فنکار گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے اور ان کی شادی سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی تھیں لیکن ان کی طرف سے زبان نہیں کھولی گئی، اب دونوں نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔محب مرزا اس سے قبل آمنہ شیخ سے اور صنم سعید فرحان حسن سے شادی کرچکی ہیں جن سے ان دونوں کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.