MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ڈی ایم اے کا بلوچستان کے سات اضلاع میں پانچ سے آٹھ مارچ تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبے کے سات اضلاع میں پانچ سے آٹھ مارچ تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، ساتوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سات اضلاع کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ،پشین،ژوب،موسی خیل اور ڈیرہ بگٹی میں آٹھ مارچ تک گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ،زیارت،قلعہ عبداللہ اور پشین کے پہاڑوں پر برف باری بھی ہو سکتی ہے،پی ڈی ایم اے نے ساتوں اضلاع کی انتظامیہ کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور بھاری مشیری تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہریوں کو ڈیمز اور گہرے پانی کے پکنک پوائنٹس سے دور ر ہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.