بلوچستان میں 144 نافذ، اسلحہ کی نمائش، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی عائد
کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 31 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، 4 سے زائد افراد کے مجمع ، جلوس یا ریلیاں اور عوامی مقامات پر چہروں کو چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
- Advertisement -
حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر دفعہ 144 کے نفاذ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔