MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، فواد چوہدری نے بڑا بیان داغ دیا

2 190

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔ یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں اور چیف جسٹس کو بتایا جاتا ہے کہ کیا فیصلہ کرنا ہے انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی مقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پر غور کریں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، ایک ٹوئٹ پر درجنوں پرچے ہونا معمول کی بات نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک عام انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے۔سوشل […]

  2. […] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ نون کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کے آپریشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.