MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ حکومت میں وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں،گورنر بلوچستان

0 304

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خطے کے امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار اور صوبوں کے درمیان روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن کا قیام بنیادی شرط ہے. اس ضمن میں خطے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں

- Advertisement -

جس کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے. اس موقع پر وفاقی وزیر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم خطے میں رونما ہونے والی تمام معاشی و سیاسی تبدیلیوں سے خوب آگاہ ہیں. دونوں رہنماوں نے بین الصوبائی روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنے پر اتفاق کیا .

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.