سنجاوی کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کی جائیگی، نور محمد دمڑ
دکی (مسائل نیوز) صوبائی وزیر حاجی نور محمد دومڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنجاوی کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے کوششیں تیز کردیں چند دن میں سمری کابینہ میں پیش کی جائیگی۔ سنجاوی کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے ان کی جانب سے کوششیں تیز کردی ہیں چند دن میں صوبائی کابینہ اجلاس ہونے والا ہے، جس میں سنجاوی کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے سمری پیش کی جائے گی۔ کابینہ کے اتفاق سے سنجاوی ضلع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنجاوی ضلع میں چار تحصیل بنانے کے مطالبات رکھ دئیے گئے ہیں جن میں چوتیر، پوئی، بغاو¿ اور اغبرگ شامل ہیں۔
- Advertisement -