عمران خان پر قاتلانہ حملہ، فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آگیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے پر سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا بیان بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ‘اللہ تعالی کا شکر ہےکہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی،
- Advertisement -
سازشیوں کا منہ کالا ہوا، میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں۔خیال رہے کہ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اورکئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے عمران نیازی کے کہنے پر پریس کانفرنس کی۔ بغیر نوٹس اسے پارٹی سے نکالنے کا ڈرامہ کیا گیا ۔ عمران خان ایک جگہ کہتے ہو چوکیدار کی تنخواہ بند کرنی ہے،دس منٹ بعد چوکیدار کے پاؤں پڑتے ہو اور کہتے ہو، خدا کے واسطے چوکیدار صاحب ہماری بات مان لو۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ فیصل واوڈا کو بغیر نوٹس پارٹی سے نکالنے کا ڈرامہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس میں قتل و غارت اور جنازے ہی جنازے کی بات حکومت کو خوفزدہ کرنے کے لیے تھی تاکہ ہم ان کے مطالبات مان لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا سوال جواب میں پریس کانفرنس کور نہیں کرسکے، فتنہ فساد مارچ سے عوام نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان ایک جگہ کہتے ہو چوکیدار کی تنخواہ بند کرنی ہے، دس منٹ بعد چوکیدار کے پاؤں پڑتے ہو اور کہتے ہو، خدا کے واسطے چوکیدار صاحب ہماری بات مان لو۔ انہوں نے کہا اسے چاہیے کہ مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ کر قانون اور آئین کے تابع آکر سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے اور اپنی بدتمیزی، بدتہذیبی پر معذرت کرے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو افراتفری اور انارکی کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے
[…] آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمر فاروق ظہور سے وزیر اعظم آفس […]