MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو پولیس سے ہاتھاپائی کرنے کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

1 620

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو گزشتہ روز سماعت پر پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے  کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

- Advertisement -

نور مقدم کیس کی سماعت گزشتہ روز سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی تھی ، دوران سماعت ملزم نے عدالت میں نازیبا الفاظ استعمال کئے جب کہ کمرہ عدالت سے باہر لیجانے پر ملزم ظاہر جعفر نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی جس پر اب  ملزم ظاہر جعفر کو پولیس سے ہاتھا پائی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم نے گزشتہ روز خود کو پاگل ثابت کرنے کیلئے عدالت میں الٹی سیدھی حرکات کیں جس پر جج نے کہا کہ ملزم ڈرامہ کر رہا ہے ،  اسے لے جایا جائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.