عمران خان کی پنجاب کی قیادت کو لانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کی قیادت کو لانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کر دی۔صدر سینٹرل پبنجاب،ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریزی کی عمران خان سے آج اس حوالے سے مشاورت بھی ہوئی،عمران خان سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔لانگ مارچ کے لیے خصوصی فنڈز اور کارکنوں کی لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔
صدر سینٹرل پنجاب نے کہا کہ تمام ضلعی صدور کارکنوں کی لسٹیں مرتب کریں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ انتظامات کو حتمی شکل دے کر سینٹرل صدر کو رپورٹ پیش کریں۔تحریک انصاف کی تیاری مکمل ہے، تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔پنجاب سے اتنے کارکنان اکٹھے ہوں گے کہ اسلام آباد میں جگہ کم پڑ جائے گی۔
تحریک انصاف کا لانگ مارچ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
- Advertisement -
عمران خان نے اپنی کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کو حکومت مخالف مارچ کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے اشارہ دے دیا ۔رواں ماہ کے دوران شیڈول ضمنی الیکشن پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ پیر کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فیصل واوڈا، مونس الٰہی ، شیخ رشید نے شرکت کی۔
عمران خان سے کے پی ضلعی عہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پشاور ، نوشہرہ، چارسدہ ، اور صوابی کے عہدیدار شریک تھے۔ پنجاب کے جی ٹی روڈ کے اضلاع کے عہدیدار بھی شریک تھے۔ عمران خان نے تمام عہدیدران کو ہدایت کی کہ کارکنان سے رابطوں میں تیزی لائی جائے اور مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 12ربیع الاول کے بعد کسی بھی وقت اسلام آباد مارچ کی کال دوں گا، پارٹی عہدیدران اسلام آباد مارچ کی بھرپور تیاری کریں۔
حکومت مخالف مارچ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فیصل واوڈا نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، پاکستان اس پوزیشن پر آچکا ہے کہ اب خوف کا بت توڑا جائے، تحریک کا آخری مرحلہ شروع ہوچکا ہے، ہم جیل جانے اور گولی کھانے کیلئے تیار ہیں۔
[…] نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پشاور پہنچے ہیں۔عمران خان نے پشاور میں گفتگو کرتے […]
[…] آباد(مسائیل نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھایا۔ […]