MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تفتیش کا رخ میاں شریف کی طرف موڑا جاتا تو تمام سوالات کے جواب مل جاتے، حسین نواز

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نے بہن مریم نواز کی ایوان فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں بریت کو انصاف کی فتح قرار دیدیا ہے۔ایک انٹرویومیں حسین نواز نے کہا کہ ایون فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز کی بریت انصاف کی فتح ہے، اس کیس میں دادا میاں شریف کے اثاثے نواز شریف سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ کس طرح نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنایا گیا، ثابت ہوگیا کہ 2018 میں کس طرح انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔ن لیگی قائد نے کہا کہ تفیش کا رخ میاں شریف کی طرف موڑا جاتا تو تمام سوالات کے جواب مل جاتے، جنہوں نے 1930 کی دہائی میں تجارت کا آغاز کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.