MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے ساتھ جو ہوگا وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا

0 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لوگ دعا کریں کہ عمران خان بھی مجمع کے ساتھ نکلیں، خود گھر نہ بیٹھے رہیں، عمران خان کے ساتھ جو ہوگا۔وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود آئیں، انہیں معلوم بھی نہیں ہو گا کہ اس کے ساتھ کیا کریں گے۔
حکومت بالکل تیار بیٹھی ہے، یہ چڑھائی کرنے آئیں ہم ان کی چڑھائی کو ناکام بنا دیں گے۔راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ ریڈ زون کی حفاظت کریں گے، رینجرز ، ایف سی اور پولیس کا فرض ہے وہ ریڈ زون کا دفاع کریں۔اگر کوئی اپنے فرض میں کوتاہی کرے گا تو اس سے پوری قوم متاثر ہو گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار چاہتے ہیں، پوری قوم کو عمران خان کو روکنا چاہیے اور ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نے کہا تھا کہ عمران خان ناک رگڑ کر معافی مانگیں گے مگر وہ تو اس سے بھی آگے نکل گئے۔عمران خان خاتون کی عدالت میں ان کی غیر موجودگی میں چلے گئے۔وہ خاتون کی عدالت میں ان کی غیر موجودگی میں پہنچ گئے اور وہاں موجود عملے کو بول کر آئے کہ بتا دینا عمران خام معافی مانگنے آیا تھا۔وہ سر کے بل چل کر عدالت گئے تھے۔خیال رہے کہ 30 ستمبر کو چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ عمران خان عدالت پہنچے تو پولیس نے خاتون جج کا کمرہ بند کر دیا اور انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔ مران خان نے ریڈر سے مکالمے میں کہا کہ جج زیبا چوہدری کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، میں آیا تھا معافی مانگنے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.