سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان الائیڈ ہیلتھ کونسل کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات
خوشاب (مسائل نیوز)سپیکر نیشنل اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان الائیڈ ہیلتھ کونسل کے وفد نے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان الائیڈ کونسل کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے وفد میں چیئرمین ملک منیر احمد ، چوہدری محمد شعیب، ملک اختر حسین جوئیہ، شاہد جان خٹک، مشتاق احمد نجمی، محمد زبیر و دیگر شامل تھے ۔ کونسل کے نمائندوں نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو ڈسپنسرز، میڈیکل ٹیکنیشن سمیت دیگر کیٹگریز کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انشاءاللہ کابینہ کے ذریعے ترامیم کروائیں جائیں گی ۔ ان کٹیگریز کو شامل کروائیں گے پھر اس بل کو فائنل کیا جائے گا آرڈیننس بننے کے بعد اس سے سب مستفید ہوں گے ۔ دریں اثناء پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے ملک اختر حسین جوئیہ نے ان مسائل کے حل کے لیے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے ہمدردانہ غور کرنے اور مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے وعدے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔
[…] آباد (مسائل نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان راجہ پرویز اشرف نے تحریکِ انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان کے اٴْن […]