اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اکثر ساتھی مجھے سپورٹ کرتے ہیں، کچھ میں تشویش ہے اور کچھ جلن میں میرے خلاف مہم چلاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہ اب ڈالر کی ڈیمانڈ کم اور سپلائی زیادہ ہے، اس لیے روپے کی قدر میں بہتری آئی۔انہوں نے جیوز نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات کنٹرول کر لیں اور ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔
ایک دوست ملک نے یقین دہانی کرا دی ہے جب کہ دوسرا بھی ایک دو دن میں کرا دے گا۔انہوں نے کہا آئی ایم ایف کا پروگرام ہر صورت بحال ہونے جا رہا ہے۔ دوسری جانب واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں گذشتہ روز سے کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 5 روپے 79 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 223 روپے کا ہوگیا۔
- Advertisement -
انٹر بینک میں گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپےکی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پرامریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی ہو ئی جس کے بعد ڈالر کی 227 روپے پر ٹریڈ ہوئی تھی۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہو کر 229 روپے کا ہوا۔چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بھی امریکا سے قرض کی اپیل کی جو کارگر ثابت ہوئی، آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد ڈالر 200روپے سے بھی کم ہوسکتا ہے،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امپورٹ بل کا جو دعویٰ کیا تھا وہ سچ ثابت ہوا، ہمارا 2 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کم ہوا ہے جو بہت بڑی رقم ہے۔