MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں پھر سے طوفانی بارش کی پیش گوئی

1 603

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر طوفانی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست سے درمیانی شدت کی مون سون ہواؤں کا مشرقی سندھ میں آنے کا امکان ہے۔کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران چند مقامات پر درمیانی اور تیز بارش متوقع ہے، بارش کے باعث کراچی، بدین، ٹھٹھہ سمیت سندھ کینشیبی علاقیزیر آب آسکتے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 10 یا 11 اگست سے کراچی میں ہیوی اسپیل کی پیش گوئی کی اور کہا آج مطلع ابر الود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کے باعث تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص ، بدین،ٹنڈو محمد خان میں 5 سے 9 اگست تک ہلکی اور تیزبارش متوقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہیار، حیدرآباد ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، سجاول ، سانگھڑ ، بینظیرآباد ، خیرپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد ، دادو، جامشورو اور قمبرشہداد کوٹ میں بھی بارشیں ہوں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) کوہ سلیمان رینج میں گزشتہ شب سے طوفانی بارش کے باعث پہاڑوں سے سیلابی ریلے نکل رہے ہیں۔ایری گیشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.