MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میٹرو اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی

0 405

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)میٹرو اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، بس میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی، میٹرو بس انتظامیہ ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میٹرو بس اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔
میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، بس میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کے مطابق میٹرو بس میں آگ لگنے کا واقعہ مری روڈ رحمان آباد میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا، میٹرو بس آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل گئی، آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.