MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو دعوت نہیں دی گئی

1 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 5 جولائی 2022 کو قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو دعوت نہیں دی گئی۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے۔یہ اجلاس قومی اسمبلی میں ہو گا۔عمران خان اس کمیٹی کے رکن نہیں کیونکہ انہوں نے اپنی پارٹی کا سربراہ کا اعلان نہیں کیا۔
اِن کیمرہ ہونے والے اس اجلاس میں افغانستان کے معاملات اور تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر اہم معاملات زیر غور ہوں گے۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے اور سروسز چیف کے ساتھ اہم اداروں کے سربراہ شرکت کریں گے۔چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، وفاقی وزیر اور سینیٹ اور قومی اسمبلی دفاعی قائمہ کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

کمیٹی کے اس اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے خاص طور پر انتظامات کئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ممبران کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کو قومی سلامتی کے موجودہ مسائل پر بریفنگ دی جائے گی۔ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ،دونوں ایوانوں کی سینئر پارلیمانی قیادت، وفاقی وزرا، سینئر سیاسی قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر و وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سینئر ممبران قومی اسمبلی و سینیٹ ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں برائے دفاع کے ممبران، وزارت دفاع، خارجہ، داخلہ، امور کشمیر، صحت، قومی سلامتی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ کمیٹی اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی شرکت کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے پہلے وزیر اعظم شہبازشریف کی عسکری قیادت کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.