پی سی بی اور آئی سی سی نے ’سلطان آف سوئنگ‘ وسیم اکرم کی سالگرہ پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے
لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کے سابق کپتان، فاسٹ باؤلر اور ’سوئنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم آج اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وسیم اکرم کو درستگی کے ساتھ گیند کو ریورس سوئنگ کرنے، تیز رفتاری سے گیند کرنے اور دنیا بھر کے بلے بازوں کو دھوکہ دینے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا تھا۔
انہوں نے بطور کپتان پاکستان کو ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹس میں بہت سی فتوحات دلائیں اور ملک کو 1999ء کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچایا جہاں گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
- Advertisement -
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وسیم اکرم کو میدان سے ان کی تصویروں کا پوسٹر شیئر کرکے خراج تحسین پیش کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی تیز رفتار کھلاڑی کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں بتایا گیا کہ وسیم اکرم واحد ٹیسٹ کرکٹ ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔
وسیم اکرم نے ٹیسٹ میں 414 جبکہ ون ڈے میں 502 وکٹیں حاصل کیں اور 6615 رنز بنائے۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں چار ہیٹ ٹرکس کیں اور یقیناً ورلڈ کپ 1992ء جیتنے والے سکواڈ کا رکن ہونے کے ناطے ان کا شاندار کارنامہ ہے جہاں انہیں فائنل کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
[…] (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان عمران خان نے کیرئیر کے […]