ملک جب مسائل میں ڈوب جاتا ہے تب ہی نوازشریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے، مریم نواز کا دعویٰ
لاہور (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک ہمیں ملا ہو، ملک جب مسائل میں ڈوب جاتا ہے تب ہی نوازشریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف، پرویز رشید اور رانا ثناءاللہ سمیت رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن ہو یا فسطائیت کا مقابلہ گوجرانوالہ اس میں سب سے آگے ہے۔ گوجرانوالہ ٹیم نے پارٹی کی دیگر ڈویژنز کو چیلنج کر دیا۔ یقین ہے پارٹی کے ڈویژنز اس چیلنج کو قبول کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہو چکے ہیں، سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے مگر ہم لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم کریں گے۔
[…] نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی گرفتاری پر طنز کے وار کر دئیے۔سماجی […]