MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے، صاد ق سنجرانی

0 506

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے پشاور قصہ خوانی کی جامع مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے۔

- Advertisement -

اپنے بیان میں صادق سنجرانی نے کہاکہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلند درجات اورزخمیوں کی جلدصحت یابی نے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارہمدردی کیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ دہشت گرد امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی پشاورقصہ خوانی کی جامع مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اورلواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.