MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بدترین سیاسی انتقام عمرانی پراپیگنڈے کے منہ پر ایک اور زوردار طمانچہ ہے،مریم اورنگزیب

0 306

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب کے ثبوتوں کے صندوق اور ٹرک شہباز شریف کے حق میں گواہی دے رہے ہیں ، بدترین سیاسی انتقام عمرانی پراپیگنڈے کے منہ پر ایک اور زوردار طمانچہ ہے ۔اپنے بےان مےں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ آج نیب کے اپنے گواہ شہباز شریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہے ۔

- Advertisement -

شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں اور عمران صاحب کی چوری، کرپشن، غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ کی گواہی سٹیٹ بینک کا ریکارڈ دے رہے ہیں ۔آج قانون، عوام اور ضمیر کی عدالت میں شہباز شریف سرخرو اور عمران صاحب مجرم بن کر کھڑے ہیں،کرائے کے ترجمان سن لیں نیب گواہ نے گواہی دی کہ جن کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کیا شہبازشریف ان کمپنیوں کے سپانسر نہیں رہے۔

نیب گواہ نے تصدیق کی کہ جو ریکارڈ پیش کیا اس کے مطابق شہباز شریف نے کمپنیوں سے کوئی فوائد نہیں لئے،ریکارڈ کے مطابق تمام کمپنیاں قانون کے مطابق تھیں۔نیب گواہ نے گواہی دی کہ ان کمپنیوں کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی،عمران صاحب پورا پاکستان آپ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی گواہی دے رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.