آپ کو دیکھ کر بنی گالہ والے کی چیخیں نکل رہی ہیں،بلاول بھٹو زر داری
ملتان (ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد تک سفر طویل ہے، جب وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے تو آپ کو خوشخبری ملے گی،عوام نے دو ماہ میں پاکستان کی سیاست الٹ دی ہے، اب عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ٹی وی پر روتا ہے میڈیا تنقید کرتا ہے اور پیکا آرڈیننس جاری کرتا ہے ،عمران خان تم عوام کو چپ نہیں کرا سکتے،پیپلزپارٹی نے ہر آفت کا مقابلہ کیا،
- Advertisement -
ضیاءمشرف کا مقابلہ کیا اور اب کٹھ پتلی کا سامنا ہے،پی پی پی کے جیالے انہیں اقتدار سے باہر نکال پھینکیں گے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اسلام آباد تک سفر طویل ہے، جب اسلام آباد پہنچیں گے تو آپ کو خوشخبری ملے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یا تو خود مستعفی ہوجاﺅیا اسمبلی توڑ کر ہمارا مقابلہ کرو ورنہ پانچ روز میں اسلام آباد پہنچ کر آپ کا بندوبست کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ میں چاہتاہوں کہ نوجوان قیادت سامنے آئے اپنے فیصلے خود کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ملتان میں عوام کا سمندر ہے، میں عوام کو سلام کرتا ہوں، آپ کو دیکھ کر بنی گالہ والے کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27فروری کو مزار قائد سے عوامی مارچ شروع ہوا تھا اور پانچ روز میں ملتان پہنچا ہے۔