MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

1 324

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی جس کے مطابق فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔پولیس کے مطابق سابق رکن اسمبلی فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتاری کے وقت فواد چوہدری نشے کی حالت میں تھے۔پولیس نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان پر الیکشن کمیشن کے حکام کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔بعد ازاں عدالت نے یکم فروری کو فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.