MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماریہ بی نے اداکارہ سجل علی کو ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

2 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے اداکارہ سجل علی کو ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ماریہ بی نے انسٹاگرام پر پاکستانی ڈرامے ’ان کہی‘ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے فنکار ’جوائے لینڈ‘ کو پروموٹ کرکے

- Advertisement -

ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلا رہے ہیں۔اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی ایک کمرے میں موجود ہیں جس کی دیواروں پر مختلف فلموں کے پوسٹر موجود ہیں جہاں صائم صادق کی ہم جنس پرستی پر متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کا پوسٹر بھی موجود ہے۔ماریہ بھی نے لکھا کہ ہمارے ڈرامے ’جوائے لینڈ‘ کی آڑ میں ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، ہم بیوقوف نہیں ہیں، ہم سمجھتے ہیں۔انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب جاگ جاؤ اور اس نئے ایجنڈے کو دیکھو، پاکستان کو بچانے کے بجائے ہم اپنی مذہبی شناخت کو فروخت کررہے ہیں۔ایک علاحدہ انسٹا اسٹوری میں ماریہ بی نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انٹرسیکس کمیونٹی کے حقوق کیلئے لڑنا چاہئے، ان کو 75 برس سے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے لیکن اب ٹرانسجینڈر لوگ انٹرسیکس لوگوں کا حق مار رہے ہیں، ہم اس ناانصافی کے لڑتے رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) پاکستانی سجل علی نے کہا کہ عورت کو مکمل ہونے کے لئے مرد کی ضرورت نہیں […]

  2. […] نیوز) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی خواجہ سرا پر مبنی ڈرامے” سرراہ ” کے خلاف بیان پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.