MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار،پی سی بی نے بولنگ سے روک دیا

0 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

محمدحسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حسنین کوبولنگ سے روک دیا۔محمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی کے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نےفاسٹ بولر کے باولنگ ایکشن کو غیرقانونی قراردے دیا۔غیر قانونی بولنگ ایکشن قوانین کے تحت جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے

- Advertisement -

وہ بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ میں نوجوان فاسٹ بولرمحمد حسنین کے بولنگ ایکشن کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نےفیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو پی ایس ایل میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق رپورٹ کا جائزہ لینے اورماہرین سے مشورے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔محد حسنین کے لئے بولنگ کنسلٹنٹ کا تقررکیا جائے گا تاکہ ان کا بولنگ ایکشن درست کیا جاسکے۔ محمد حسنین بولنگ ایکشن درست ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ دیں گے۔پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اورف±ل لینتھ باونسر اور سلو باونسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.