ماہر فلکیات کی رمضان المبارک، عید الفطر اورعید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی
کراچی(مسائل نیوز)ماہر فلکیات نے رمضان المبارک،عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی کردی۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہےکہ پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنےکا امکان ہے،یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے،شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان، عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی۔
ماہرفلکیات کےمطابق ذوالحج کا آغاز17 مئی سے ہونے کا امکان ہے، سائنسی بنیادوں پر عیدالاضحی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔