MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جہاں مارکیٹیں 8 بجے بند ہوتی ہیں وہاں بچے کم پیدا ہوتے ہیں

0 540

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں بجلی کے استعمال میں کمی لانے کے لیے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گذشتہ روز کابینہ اجلاس میں توانائی پالیسی کی منظوری دی گئی، پالیسی کے تحت وفاقی اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی جب کہ شادی ہال رات10بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مارکیٹیں جلدی بند کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔تاجر برادری اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ دکانیں بند کرنا مسائل کا حل نہیں، ایسے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا،مہنگائی بہت زیادہ ہے اور لوگ بےروزگار ہیں۔اسی حوالے سےخواجہ آصف کا ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہےجس میں وہ مارکیٹس جلدی بند کرنے کے فیصلے کا فائدہ بتا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ جہاں مارکیٹس 8 بجے بند ہوتی ہے وہاں بچوں کے پیدا ہونے کی تعداد کم ہے۔ہمارے ہاں مارکیٹس 1 بجے بند ہوتی ہیں بچے پھر بھی زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔خواجہ آصف کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔
جب کہ پی ٹی آئی رہنما ہاشم ڈوگر نے کہا کہ سردیوں میں رات آٹھ بجے مارکیٹیں اور کاروبار بند کر کے خواجہ آصف صاحب کہہ رہے ہیں انرجی بھی بچے گی اور آبادی میں بھی کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو گھروں میں بند کر کے دیکھئیے گا آبادی کم ہو گی یا زیادہ۔میں پاپولیشن کا وزیر رہا ہوں، اگلے سال ہسپتالوں کے زچہ بچہ وارڈ کا وزٹ کیجئیے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.