MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دئیے

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلٰی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ،عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 11 جنوری سے پہلے اعتماد کے ووٹ کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دئیے،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،میاں اسلم اقبال،سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور محمود الرشید کو اس حوالے سے ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 جنوری سے پہلے ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے اور پارٹی رہنما ارکان اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں۔اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلوں کے مطابق آئندہ اقدامات ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق 3 ارکان اسمبلی پارٹی پالیسی کیخلاف جا سکتے ہیں،اس وقت 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا 9 جنوری تک ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کیا جائے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت کا پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیو ایم پولیٹکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیراعلیٰ پنجاب کو ووٹ نہیں دیں گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا۔ دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ لے لیں تو انہیں حق ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑ دیں۔ گور نرپنجاب کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پنجاب میں بات گورنر راج تک نہ پہنچے لیکن گورنر راج بھی آئین کا حصہ ہے، گورنر کو صدر نہیں وزیراعظم ہٹا سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.