اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا نے احتیاط نہیں کی تو زراعت اور فوڈ سیکیورٹی پر اثر پڑے گا، سائبیریا جیسی جگہ میں درجہ حرارت وہاں پہنچ گیا ہے جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، بلین ٹری سونامی بہت ضروری ہے ،ہمیں اپنے جنگلات بچانے ہیں، اور نئے درخت لگانے ہیں، پھر نیشنل پارکس بہت ضروری ہیں، پرانے پارکس بچا کر نئے نیشنل پارکس بنانے ہیں، ہمارے دور میں اب تک 15 نئے نیشنل پارکس ڈیکلیئر کیے ہیں،ہمارے شہر بہت خطرے میں ہیں، شہر پھیلتے جارہے ہیں،
- Advertisement -
گرین ایریازغائب ہوتے جارہے ہیں، اسلام آبادمیں تجاوزات مارگلہ نیشنل پارک کے اندر شروع ہوچکی ہے ۔وزارت موسمیاتی تبدیلی اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان وہ ملک ہے جو دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کےلئے انتہائی خطرناک ہیں تاہم اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ پاکستان کی کاربن امیشن ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان ممالک سے زیادہ خطرے میں ہیں جو کاربن سب سے زیادہ خارج کرتے ہیں اور جن کی وجہ سے گرین ہاو¿س گیسز ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ احساس کریں کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی روکنے کے لیے بہت زیادہ احتیاط کرنی ہے، میں نے اپنی زندگی میں موسم گرم ہوتے دیکھا۔