کوئٹہ (مسائل نیوز)ٌوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پروانشل ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
نیشنل و پروانشل ایکشن کمیٹیوں میں طے شدہ اہداف پر عمل درآمد اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کی مجموعی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ
فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں
ضلع کچھی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف 200 آپریشن کئے گئے، دیگر اضلاع میں بھی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ایک سو دہشت گردوں کو غیر موثر کردیا گیا
صوبے میں 3561 غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے
- Advertisement -
کسٹم حکام نے 2575 آپریشن کئے ، تین ماہ میں 416 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئیں
مدارس کی رجسٹریشن اور تشکیل کردہ ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بحالی امن اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں پر اظہار اطمینان، کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نیشنل اور پروانشل ایکشن کمیٹیز کے فیصلوں اور طے شدہ اہداف پر پوری تندہی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا
قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی
جرائم، لاقانونیت اور بدامنی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت اعلیٰ سیکورٹی حکام کی شرکت