MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سرمایہ کار سخت بے چین! اربوں روپے نقصان کا اندیشہ، پی ایس ایکس میں 1200 پوائنٹس کمی

0 76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا۔ دن 11 بجکر 45 منٹ تک 100 انڈیکس میں ایک ہزار 183 پوائنٹس کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریبا 1200 پوائنٹس کمی سے 166,458 کی سطح پر موجود ہے۔

- Advertisement -

اسٹاک میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد ساز ادارے، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز اور پاور جنریشن سیکٹرز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ حبکو، مری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم ای بی ایل اور این بی پی جیسے بڑے اسٹاک مندی میں ٹریڈ ہوئے۔

گزشتہ روز منگل 2 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں مجموعی منفی رجحان رہا جہاں بڑے انڈیکس، شعبہ جاتی بینچ مارکس اور فیوچرز کنٹریکٹس منافع کی بحالی (پرافٹ ٹیکنگ) کے باعث دباؤ میں رہے۔ بینچ مارک ایس ای 100 انڈیکس منگل کو 419.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 167,642.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.