ایف بی آر کے مزید 2 افسران معطل
اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی فیملی کی ٹیکس تفصیلات لیک کرنے پر ایف بی آر کے مزید 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے فیملی ممبران کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ایف بی آر کے مزید دو افسران کو معطل کردیا، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی چیئرمین ایف بی آر نے انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ 18 کی خاتون ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو مس نرجس شاہین علی خان اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں گریڈ 17 کے سیکرٹری ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ونگ احسن کلیم خان کو 120 دن کیلئے معطل کردیا۔
اس سے پہلے بھی سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے گوشوارے لیک کرنے کے معاملے پر گریڈ 18 کے 2 افسران عاطف وڑائچ اور ظہوراحمد کو 120 دن کے لیے معطل کیا گیا، دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جب کہ ان لینڈ ریونیو گریڈ 18 کے افسران کو اس سے پہلے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔ بتاتے چلیں کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کی لیک ہونے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی تھیں، گوشواروں کی تصویر ڈپٹی کمشنر کے کمپیوٹر سے بنائی گئی، سابق آرمی چیف کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کے لیکجز کی انکوائری کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا، انکوائری میں انکم ٹیکس کے مزید 3 افسران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف کمشنر، کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر سے بھی مزید پوچھ گچھ ہوگی، ان افسران کو بھی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
[…] آباد(مسائل نیوز)ایف بی آر نے ’مائلڈ ہائبرڈ وہیکلز‘ (Mild Hybrid Vehicles)پر 50فیصد کسٹمز […]