MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پرغور و خوض شروع کر دیا

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر حکومت نے غور خوض شروع کر دیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پر آج بھی پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں پنجاب اسمبلی تحلیل روکنے کے لیے حکمت عملی اور عمران خان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔
مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد نوازشریف سے بھی مشاورت کریں گے۔حتمی مشاورت کے بعد ن لیگ کی جانب سے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر پالیسی بیان چند روز میں جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی،اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان سے بھی ہمارے اراکین استعفے جمع کرا رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کررہے ہیں کہ ہمارے جن ایم این ایز کے استعفے منظور نہیں کیے وہ منظور کیے جائیں، اس کے بعد اسمبلیوں سے 567 نشستیں خالی ہوجائیں گی جن پر الیکشن ہوں گے، نگران حکومت بنانے کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن ہوجائیں گے، اپوزیشن کو بھی دعوت دیں گے کہ نگران حکومت کیلئے نام بھجوائیں تاکہ مشاورت ہوسکے۔
گذشتہ روز عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی بھی پیشکش کی۔عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دی جائے ورنہ اسمبلیاں توڑ دیں گے، سیاسی استحکام کے لئے فوری الیکشن کی طرف جانا ہوگا، ہم نے بہت کوشش کی مگر یہ انتخابات کا نام نہیں لیتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.