MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اور جاپان کے درمیان افرادی قوت کے معاہدوں پر بڑی پیش رفت

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹوکیو(مسائل نیوز) پاکستان اور جاپان کے درمیان افرادی قوت کے معاہدوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ روزنامہ جنگ میں عرفان صدیقی کی خبر کے مطابق جاپان میں افرادی قوت

- Advertisement -

کے حوالے سے رائج نظام ’’ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ‘‘کے تحت جاپان نے پاکستانی انٹرنز/ٹرینیز کو ویزے کا اجراء شروع کر دیا، اس نظام کےتحت 18سال یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی، مختلف نوعیت کی 85ورک کیٹیگریز میں ایک سال،3سال یا 5سال کے لئے آسکتے ہیں۔ ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ کے تحت ویزہ حاصل کرنے کے لئے روزمرہ استعمال اور متعلقہ کام کی حد تک جاپانی زبان کا آنا بنیادی شرط ہے، پاکستان میں اس وقت دو پبلک سیکٹر ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ کے تحت سفارت خانہ پاکستان ٹوکیو کی مدد سے ان جاپانی تنظیموں کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں جو انٹرنز/ٹرینیز کو جاپان میں نوکری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ادارے اس وقت مختلف جاپانی اداروں کی ڈیمانڈ پر کام کر رہے ہیں اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تربیت یافتہ چھ انٹرنز/ٹرینیز کو جاپان حکومت کی طرف سے ویزا کا اجراء کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] منظور کرتے ہوئے مزید مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق جاپان اور پاکستان کی حکومتوں نے جی 20 ڈیبٹ سروس سسپنشن انیشیٹو (DSSI) کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.