MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا

1 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر تے ہوئے سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف غلام محمود کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ، عدالت عظمیٰ کے آرڈرکے بعد

- Advertisement -

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی فعال ہوگئی ۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا تاہم سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا ہے، حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ٹربیونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟ خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا کہ درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کر دیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی تھی،عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.