قراۃ العین الیکشن کمیشن کی نئی ترجمان مقرر
اسلام آ باد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قراۃ العین کو نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی ترجمان کا اعلان کیا گیا۔قراۃ العین نئی ترجمان ڈائریکٹر میڈیا کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ای سی پی کی جانب سے نئی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔قرآ العین ہارون شنواری خان کی جگہ ترجمان کی ذمہ داریاں سنھبالیں گی۔