ہم نے مل کر بلوچستان اور اپنے اضلاع کی خدمت کرنی ہے،جام کمال
پشین (ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی جام کمال خان نے گزشتہ روز پشین کا دورہ کیا دوران تحصیل حرمزئی،تحصیل سرانان،انہوں نے اس اور تحصیل پشین کا تفصیلی دورہ کیا دورے کا بنیادی مقصد عوامی فلاح وبہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔
- Advertisement -
اس موقع پر سردار داود خان کھرل اورعبدالستار جاموٹ بھی ان کے ہمراہ تھے تحصیل حرمزی پہنچنے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سید محمدعمر آغا کی قیادت میں علاقائی وقبائلی عمائدین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے انکا پرتپاک استقبال کیا جبکہ سید عمر آغانے روایتی پگڑ ی بھی پہنائی
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار خان کاکڑ، بی اے پی کے ضلعی صدرشمس اللہ داوی،جنرل سیکریٹری حاجی حیات اللہ ترین،سلمان خان اچکزئی،حاجی حبیب رحمان ترین اور سید امیر علی آغا بھی موجود تھے سابق وزیراعلی جام کمال خان نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبہ میں یکساں ترقی کے خواہش مند ہیں اس لیے ہم نے اجتماعی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے