عام آدمی حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں ،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ بلند وبانگ دعوے بے معنی ناقص کارکردگی اور نااہلیت کی وجہ سے حکمران عوامی اعتماد کھوچکے ہے
- Advertisement -
عام آدمی حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں مشیر اور وزرائ اپنی نااہلیت چھپانے کیلئے تھنکوں کا سہارا لے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما ضلع لورالائی کونسل کے ممبر مولوی عبدالحکیم اتمان خیل نےملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت ڈوبتی چلی جارہی ہیں
بہتر معاشی پالیسی کی تشکیل میں ناکام حکومت ناکامی کا اعتراف کرکے مستعفی ہوجائیں حکومت غلط اعداد و شمار بتا کر قوم کو گمراہ کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ غربت مہنگائی اور بےروزگاری کی وجہ سے غریب مزدور کسان تاجر اور چھوٹے صنعت کار پریشان اور شدید معاشی بدحالی کا شکار ہیں انہیں ریلیف دینے کی بجائے مزید بوجھ تلے دبایا جانا ظلم ہے