اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس پر یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے اور کام میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیںجبکہ کمیٹی کو بتایاگیا ہے
- Advertisement -
کہ فی الوقت فی مستحق کو 2000 روپے ماہانہ ادا کیا جا رہا ہے، 2022 تک کفالت سے مستفید ہونے والوں کی تعداد کو 8 ملین تک بڑھانے کا ہدف ہے، پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک 1104 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا اجلاس جمعہ کو چیئرمین کمیٹی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہواجس میں سینیٹر سیمی ایزدی، سینیٹر کیشو بائی،
سینیٹر مولوی فیض محمد اور وزارت غربت کے خاتمے اور سوشل سیفٹی ڈویژن کے سینئر افسران سمیت تمام متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ (وفاقی وزیر) ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔ ایجنڈے میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ شامل تھی۔
[…] آباد(مسائل نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے جمعرات کوہونے والے اجلاس میں ملک کے […]
[…] آباد(مسائل نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ”قرآن پاک کی اشاعت (چھپائی اور ریکارڈنگ کی غلطیوں […]