MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انسٹاگرام کی بندش سے رونالڈو کے پیروکاروں کی تعداد میں 30 لاکھ کی کمی

0 181

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک(مسائل نیوز)کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ بااثر فٹبالر ہیں لیکن پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے دوران اسٹارفٹبالر کے پیروکاروں کی تعداد  میں  30لاکھ کی کمی دیکھی گئی۔

برطانوی اخبار مرر کے مطابق پیر کو وڈیو اینڈ فوٹوشیئرنگ ایپلی کیشن میں خرابی کے دوران صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی میں رکاوٹ کا سامنا تھا بعدازاں  ایپلی کیشن کی بحالی کے بعد صارفین کے پیروکاروں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

 

اس خرابی کے نتیجے میں انسٹاگرام پر 493 ملین پیروکار رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے پیروکاروں کی تعداد میں 30 لاکھ کی کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم بعدازاں یہ تعداد اپنی جگہ پر پہنچ گئی ۔

انسٹاگرام صارفین کے پیروکاروں کی تعداد میں کمی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ خرابی  کسی بگ کا نتیجہ ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں اکاؤنٹس معطل ہو گئے۔ یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ آئی فون کے سافٹ ویئر میں انسٹاگرام کے لیے ایک ایپ اپ ڈیٹ کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

بعد ازاں انسٹاگرام نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا کمپنی نے سافٹ ویئر بگ کو ٹھیک کر دیا ت ہےجس کی وجہ سے صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا ۔

انسٹاگرام پر اس خرابی کے نتیجے میں کرسٹیانورونالڈو کے پیروکاروں میں سب سے زیادہ 30 لاکھ کی کمی دیکھی گئی جو بعد ازاں یہ تعداد اصل حالت میں بحال ہوگئی۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پیروکار رکھنے والی امریکی ماڈل کائلی جینر کے پیروکاروں میں 11لاکھ ، انکی بہن کم کردیشن کے پیروکاروں کی تعداد میں 7لاکھ 49ہزار جبکہ ٹیلر سوئفٹ کے پیروکاروں کی تعداد میں 6لاکھ 74 ہزار کی کمی دیکھی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.