کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، قدر میں یکدم کتنے روپے کی کمی ہو گئی؟بڑی خبر آگئی
کراچی (مسائل نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں
کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قدر میں 74 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 169 روپے 80 پیسے پر آ کر فروخت ہونے لگا ہے ۔سعودی عرب سے پاکستان کو ملنے والے پیکج کے بعد ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ہے ۔