وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مختلف جامعات کے فیکلٹی ہیڈز اور ممبران کی ملاقات
کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مختلف جامعات کے فیکلٹی ہیڈز اور ممبران کی ملاقات
ملاقات میں میڈیا کے کردار، حقائق کی تصدیق ، سماجی اقدار اور باہمی معاشرتی ذمہ داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
ماضی میں موثر ایڈیٹوریل چیک کے باعث خبر کی تصدیق کا عمل مضبوط رہا
اخبارات کے بعد الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے ایڈیٹوریل چیک کمزور ہوا
سوشل میڈیا کے دور میں سچ اور جھوٹ کے درمیان باریک لکیر کا فرق ہے
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سماجی اقدار کی مضبوطی اور بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے بغیر سوشل میڈیا لانچ ہوا
جھوٹے پروپیگنڈے نوجوانوں کو ریاست سے دور کرنے کا باعث بنے
حق و سچ کے بجائے پاپولر بیانیے کو فروغ دیا جاتا ہے
اساتذہ طلبہ کو درست سمت دکھانے کی بھاری ذمہ داری نبھائیں
تحقیق اور وضاحت کے ذریعے نسل نو کی درست رہنمائی کریں
اساتذہ ریاست اور نوجوانوں کے درمیان خلیج کم کرنے میں کردار ادا کریں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست اور شہری کے درمیان حقوق و ذمہ داریوں کا باہمی رشتہ ہے
- Advertisement -
گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں
پاکستان کی تشکیل کے وقت تمام اقوام تقسیم ہوئیں،
سندھی، پختون اور پنجابیوں کی بھی قربانیاں وطن عزیز میں شامل ہیں
یہ وطن ہم سب کا ہے اور سب نے قربانیاں دی ہیں
بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں
بلوچستان میں 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی کرکے 3200 بند اسکول فعال کئے
بلوچستان کے کئی علاقوں میں پہلی بار سرکاری سطح پر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں
مند میں پہلی بار ڈاکٹر کی تعیناتی اور بیکٹر اسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش طبی سہولیات کی فراہمی کا ثبوت ہیں
سردی میں ٹھٹرتے اور گرمی میں جھلستے عام بلوچستانی کو سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہیں