MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

1 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ ضمانت کی درخواست راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے۔شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔سپریم کورٹ شہباز گل کے ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلے کو کالعدم قرار دے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے حکم کا جائزہ لے کر 15 ستمبر کے حکم کو کالعدم قرار دے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ ہائیکورٹ نے شہباز گل کو 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا تھا۔یاد رہے کہ شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے 9 اگست کو فوج میں نفرت پھیلانے اور بغاوت پر اکسانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اس طرح مقدمہ کے اندراج کے 36 دن بعد شہباز گل کو جمعرات کی شام اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
جبکہ شہباز گل نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز گِل کے خلاف 12 اگست کے بعد کی تمام تحقیقات اور شواہد کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ کہا گیا کہ شہباز گِل کی حراست کو غیر قانونی اور بنیادی حقوق کے خلاف قرار دیا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے سرکاری اپیل منظور کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کے لیے آزاد، غیر جانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار ایک پاکستانی ماہر تعلیم، سیاست دان اور سابق صوبائی ترجمان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں اور انہوں نے 2008 میں یونیورسٹی آف ملایا سے مینجمنٹ اور لیڈرشپ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار نے ملک کی واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے ترجمان کے طور پر سیاسی آواز اٹھائی، جن کو مخالف سیاسی جماعتوں نے فوری طور پر کیس میں پھنسایا۔درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار فی الحال عمران خان کیلئے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جن کو نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے 8 اگست کو مختصر انٹرویو کے لیے مدعو کیا تھا، جس کے دوران نیوز اینکر نے ان سے متعدد سوالات کیے جن میں درخواست گزار نے اس معاملے پر اپنی رائے بتاتے ہوئے جواب دیا۔ کہا گیا کہ اس انٹرویو کے ذریعے درخواست گزار کو مایوس کرنے اور درخواست گزار کو ایک غیر سنجیدہ کیس میں پھنسانے کے لیے گڑبڑ کرتے ہوئے اس انٹرویو سے بے بنیاد بیان چلائے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ پیر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.