MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان حکومت کے سیلاب زدگان کیلئے قائم فنڈز میں 24 لاکھ روپے جمع

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کے سیلاب زدگان کے لئے قائم کئے گئے فنڈز میں امدادی رقوم آنے کا سلسلہ شروع اب تک صرف 24لاکھ روپے جمع ہوسکے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے 21اگست کو صوبے کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے فنڈ قائم کیا گیا تھا جس میں دو ہفتوں کے دوران 24لاکھ روپے کی امدادی رقم جمع ہوئی ہے ۔فنڈز مختلف تنظیموں اور مخیر حضرات کی جانب سے بھیجے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ بلوچستان میں ابتدائی طور پر سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 200ارب روپے لگایا گیا ہے وزیراعلیٰ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک ٹوئٹ میں صوبے کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی ۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.