اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ وفاقی ادارے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی میں مصروف عمل ہیں،تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بڑا چیلنج تھا۔
نیشنل ہائی وے،بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں اور پی ٹی اے نے مشکلات کے باوجود کام کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بلوچستان ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا۔سیکریٹری پاو رڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔
ادھر بجلی صارفین کی جیبوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رواں برس اربوں روپے نکلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیپرا دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سال کے پہلے 7 ماہ میں بجلی صارفین سے بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 560 ارب صول کئے گئے۔ جنوری میں بجلی 5 روپے 94 پیسے اور فروری میں 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔ 2 ماہ میں صارفین سے 150 ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق مارچ میں بجلی 2 روپے 86 پیسے، اپریل میں 3 روپے 99 پیسے، مئی میں 7 روپے 90 پیسے اور جون میں سب سے زیادہ 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔
جولائی میں بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے بجلی صارفین سے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی پر حکم امتناع جاری کیا۔پشاور ہائیکورٹ میں بجلی بلوں پر صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کے بارے درخواست پر سماعت ہوئی،مقامی شہری نے عدالت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کو چیلنج کیا اورشاہد قیوم خٹک ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.