فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین سے اربوں روپے وصول کئے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(مسائل نیوز) بجلی صارفین کی جیبوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رواں برس اربوں روپے نکلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیپرا دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سال کے پہلے 7 ماہ میں بجلی صارفین سے بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 560 ارب صول کئے گئے۔ جنوری میں بجلی 5 روپے 94 پیسے اور فروری میں 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔
2 ماہ میں صارفین سے 150 ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق مارچ میں بجلی 2 روپے 86 پیسے، اپریل میں 3 روپے 99 پیسے، مئی میں 7 روپے 90 پیسے اور جون میں سب سے زیادہ 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔جولائی میں بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے بجلی صارفین سے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی پر حکم امتناع جاری کیا۔
- Advertisement -
پشاور ہائیکورٹ میں بجلی بلوں پر صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کے بارے درخواست پر سماعت ہوئی،مقامی شہری نے عدالت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کو چیلنج کیا اورشاہد قیوم خٹک ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ عدالت نے دوران سماعت خیبر پختونخوا کے بجلی صارفین سے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی پر حکم امتناع جاری کردیا۔
عدالت نے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی روک دی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں ساری بجلی پانی سے بنتی ہے اور سرپلس بجلی وفاقی حکومت کو دی جاتی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ نیشنل گریڈ میں جانے کے بعد خیبر پختونخوا کے صارفین سے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی بلوں میں جاری ہے جو غیر قانونی ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم کے حکم پر عملدر آمد شروع کردیا گیا۔ […]
[…] آباد(مسائل نیوز) کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی،نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے […]