MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کشمیریوں کی نسل کشی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔تحریک لبیک اسلام

0 326

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی ذمہ دار بھارت ہیں۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام نصیرآباد ڈویژن کے امیر علامہ سید ساجد علی شاہ،تحریک لبیک اسلام خضدار ڈویژن کے امیر علامہ عبدالرحمن مینگل،تحریک لبیک اسلام رخشان ڈویژن کے امیر علامہ فداحسین جلالی،ودیگرنے حریت رہنما یاسین ملک کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ اور غیر انسانی سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ 22 جولائی سے یاسین ملک بھوک ہڑتال پر ہیں ان کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔یاسین ملک کی غیر قانونی نظر بندی اور کشمیریوں کی نسل کشی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔تحریک لبیک اسلام عالمی برادری سے مطالبہ کررہاہے کہ وہ غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی ذمہ داری بھارت پر عائد کرے،اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے کیلئے آگے بڑھے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں،بھارت نے کشمیری عوام کو ان کے قانونی حق بشمول آذادی اظہار رائے اور حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے۔مودی حکومت کشمیروں کو اپنی بات کہنے یا کہیں بھی جمع ہونے یا پر امن احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دے رہی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے صحافیوں کو بغیر کسی وجہ کے ہراساں کرنے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ آذادی کو قتل،گرفتاریوں یا تشدد سے شکست نہیں دی جاسکتی۔بھارتی حکومت کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایک کشمیری رہنما کی نظر بندی اس کا مقصد پورا نہیں کرے گی کیونکہ بہت سے لوگ اس مقصد کیلئے اٹھیں گے اور اپنے مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.