MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان نے تائیوان صورتحال سے متعلق اہم ترین بیان جاری کر دیا

0 483

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان نے تائیوان صورتحال سے متعلق اہم ترین بیان جاری کر دیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔پاکستان کو آبنائے تائیوان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش ہے جس کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ دنیا پہلے ہی یوکرین کے تنازعہ کی وجہ سے سلامتی کی ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے جس کے بین الاقوامی خوراک اور توانائی کی سلامتی کے لیے منفی مضمرات ہیں۔دنیا ایک ایسے بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ریاستوں کے مابین تعلقات باہمی احترام ، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے یومیہ نیوز بریفنگ میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے حوالے سے کہا کہ پوری دنیا واضح طور پر دیکھ سکتی ہے کہ امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آبنائے تائیوان کی صورتحال میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ، جس کی پوری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق حال ہی میں، چین نے بیجنگ اور واشنگٹن میں مختلف فورمز پر اپنے پختہ مؤقف کو بارہا واضح کیا ہے کہ چین امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر کے دورہ تائیوان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے پانچ نکاتی موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اول تو ، امریکی حکومت کی تمام ایجنسیوں بشمول انتظامی اداروں ، قانون سازی اور عدالتی شاخوں کو، امریکی حکومت کی تسلیم شدہ خارجہ پالیسی کو نافذ کرنا ٌچاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.