MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دوماہ کے احتجاج کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ایکشن کمیٹی

بلوچستان کے زمینی حقائق دیگر صوبوں کے بالکل برعکس ہیں یہاں روزگار کے وسیع مواقع موجود نہیں

0 102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حکومت کو ہزاروں افراد پر مشتمل اخباری صنعت کے وسیع تر مفاد میں اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کو فوری مسترد کرنا چاہئے

- Advertisement -

کوئٹہ ( مسائل نیوز ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 60 ویں روز بھی جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات ۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء کہنا تھا کہ بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کے احتجاج کو دو ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔اس دوران متعدد سیاسی جماعتوں ۔اپوزیشن اراکین اسمبلی اور حکومتی اراکین کو اخباری صنعت کے مسائل اور حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقلی کے منفی اثرات سمیت تحفظات سے آگاہ کیا گیا ۔شرکاء کا کہنا تھا حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کی ہزاروں افراد پر مشتمل اخباری صنعت کے وسیع تر مفاد میں اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کو فوری مسترد کرنا چاہئے۔بلوچستان کے زمینی حقائق دیگر صوبوں کے بالکل برعکس ہیں یہاں روزگار کے وسیع مواقع موجود نہیں صرف اخباری صنعت ہی واحد صنعت ہے جو ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کررہی ہے۔شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ دوماہ کے احتجاج کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں حکومت کء جانب سے ڈرافٹ واپس لینے تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.